محمد عذب کا لاہور قلندرز کے لئے انتخاب ایچ ای سی کے لئے قابل فخر ؛ جاوید علی میمن
ایچ ای سی مختلف کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کوشاں ہے:ڈائرکٹر اسپورٹس


محمد عذب کا لاہور قلندرز کے لئے انتخاب:ایچ ای سی کے لئے قابل فخر
ایچ ای سی مختلف کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کوشاں ہے:ڈائرکٹر اسپورٹس جاویدعلی میمن
اسلام آباد ; ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی جانب سے ایچ ای سی سے تعلق رکھنے والے محمد عذب کا انتخاب ایچ ای سی کے لئے قابل فخر ہے۔
ملک کی باوقار کرکٹ فرنچائزمیں محمد عذب کی شمولیت یونیورسٹی کی سطح پر ایچ ای سی کے منظم کھیلوں کی ترقی کے اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر محمد عذب نے گریڈون کرکٹ ٹورنامنٹس میں ایچ ای سی کی نمائندگی کی ہے،ان ٹورنامنٹس میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون اور پریذیڈنٹ کپ گریڈون شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے مقابلوں سے لے کر گریڈ ون میں ایچ ای سی کی نمائندگی کرنے سے لے کر پی ایس ایل ٹین کے لیے لاہور قلندرز میں شامل ہونے تک ان کی کامیابیوں کا سفر باصلاحیت کھلاڑیوں کی نرسری کے طور پر کام کرنے والی یونیورسٹیوں کی اہمیت کو واضح طور پراجاگر کرتا ہے اور ایک مثال بھی قائم کرتا ہے۔
اس سلسلے میں ایچ ای سی کے ڈائرکٹر اسپورٹس جاویدعلی میمن کا کہنا تھا کہ محمد عذب کالاہور قلندرز کے لئے انتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ایچ ای سی اور تعلیمی برادری کے لیے بھی قابل فخر ہے۔
یقینی طور پر ان کی یہ کامیابی ایچ ای سی انتظامیہ اور یونیورسٹی قیادت کے تعاون، معیاری تربیت، تعلیم سے دلچسپی اور ادارہ جاتی حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یونیورسٹی اسپورٹس بورڈ کے توسط سے ایچ ای سی طلباوطالبات کو پیشہ ورانہ کھیلوں کے کیریئر کے لیے تیار کرنے کے لیے باقاعدگی سے انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ اور تربیتی کیمپ منعقد کرتا ہے۔
ایچ ای سی اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ بھی چلا رہے ہیں، جس کا مقصد کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں نئے اور با صلاحیت ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔



