PSL2025

پاکستان سپر لیگ 11 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی ؛ پی سی بی

پاکستان سپر لیگ 11 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی ؛ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، حیدرآباد، میرپورخاص، فیصل آباد اورسیالکوٹ میں سے 2 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیرنے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ایل میں رواں سال اردو کمنٹری کو شامل کیا گیا، پی ایس ایل فرنچائززکو10 سال کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ اسٹیڈیمزنہیں آتے ہرفارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پرغور کیا جارہا ہے۔

پی سی بی حکام نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!