آئی پی ایل قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور سکتا ہے؟

آئی پی ایل قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور سکتا ہے؟
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے مطابق بھارت کسی غیر ملکی کھلاڑی کو لیگ میں واپسی پر مجبور نہیں کر سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی پی ایل کے قوانین یہ اجازت دیتے ہیں کہ اگر کوئی کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسے کہ جنگ، قدرتی آفات یا سیاسی انتشار کا سامنا کرے،
تو وہ معاہدے پر عمل نہ کرنے کا حق رکھتا ہے، اور اس کے لیے نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور نہ ہی فرنچائزز کی اجازت درکار ہوگی۔
پاکستان کے ہاتھوں جنگی محاذ پر شکست کے بعد اگرچہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، لیکن کئی غیر ملکی کھلاڑی موجودہ حالات کو خطرناک سمجھتے ہوئے واپس آنے سے انکار کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کرکٹ بورڈز بھی اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپسی کا پیغام پہنچایا ہے، جو کہ آئی پی ایل کے اپنے ہی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ایک حالیہ اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے فیصلے کا احترام کرے گا۔ اگر کوئی کھلاڑی واپس جانا چاہے تو اسے روکا نہیں جائے گا،
البتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔



