کرکٹ

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، کونسے کرکٹرز جگہ بنا سکتے ہیں؟

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، کونسے کرکٹرز جگہ بنا سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک ; قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 2026-2025 کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تین سالہ مالیاتی ڈھانچے کا آخری سال ہے،

اور سینٹرل کنٹریکٹس میں کسی بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان کم ہے۔ 2024-2025 کے سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹس میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی کنٹریکٹس میں واپسی متوقع ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کیٹیگری میں ڈی کیٹیگری میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30 جون کو ختم ہو جائے گی، اور یہ تین سالہ مالیاتی ڈھانچے کا تیسرا اور آخری سال ہے، جس کی منظوری 2023 میں ذکاء اشرف کے دور میں دی گئی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ سال مالیاتی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی، اور اس سال بھی تبدیلی کا امکان کم ہے۔

گزشتہ برس پی سی بی نے 27 اکتوبر کو سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں اے کیٹیگری میں 2، بی کیٹیگری میں 3، سی کیٹیگری میں 9 اور ڈی کیٹیگری میں 11 کھلاڑی شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!