پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی۔
تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 37 رنز کی برتری سے بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔
منگل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ پانچ، فخر زمان ایک رن اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقایا دو میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہاکہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، یو اے ای میں سیریز نہیں جیت سکے، جس کا افسوس ہے۔
پاکستان اسکواڈ ; آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش اسکواڈ ; بنگلا دیش کے اسکواڈ میں لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود



