ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش ٹیسٹ اور ٹی20 کے کپتان شکیب الحسن کے ایشیا کپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ 35 دن بعد عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کے میگا ایونٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میری شرکت غیر یقینی ہے، میرے ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے جس کے آپریشن پر غور کر رہا ہوں، ...
مزید پڑھیں »کرکٹ
ویرات کوہلی اور انوشکا مشترکہ طور پر 95 ملین ڈالر کے مالک
لندن ( سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارت کے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کتنے مالدار ہیں، یہ راز دنیا کے سامنے کھل گیا۔ بھارتی کرکٹ کپتان کوہلی اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ 60ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔ دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے۔ جو بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ...
مزید پڑھیں »مظفر آباد میں لاہور قلندرز ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل
مظفر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) مظفر آباد میں لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پوگرام کےتحت ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ساتھ انضمام الحق اور یاسر شاہ نے بھی ٹرائلز کی نگرانی کی۔قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ مظفر آباد میں دو روز کی بارش کے باوجود بھی کافی اچھا رسپانس رہا ...
مزید پڑھیں »سلمان بٹ کا کرکٹ کیریئر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ کا کیریئر اب ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کیوں کہ سلیکٹرز انہیں پاکستان ٹیم تو دور کی بات ہے، پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے کے حق میں ہیں۔ پاکستان ...
مزید پڑھیں »پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس،شاہ زیب حسن کی سزا بڑھ گئی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹرشاہ زیب حسن کی اپیل کے معاملے پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے فیصلہ سنادیا، جس کے تحت ان پر پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کر دی گئی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے ...
مزید پڑھیں »عمران نذیر نے بیماری کو مات دے دی، ساڑھے چار برس بعد کرکٹ میں واپسی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر نے اپنے منفرد جارحانہ اندازکی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، ان کا کیرئیر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن ان کی شہرت میں کبھی کمی نہ آئی۔ابھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے شہرت حاصل کی ہی تھی کہ عمران نذیر کرکٹ سے دور ہوگئے۔ عمران نذیر نے کرکٹ سے ...
مزید پڑھیں »فاسٹ بائولر ملینگا کے کیریئر پر سوالیہ نشان
کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن سلیکٹرز نے تجربہ کار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرکے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگادیا۔ سلیکشن کمیٹی نے ان کی درخواست کے باوجود جنوبی افریقا کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ لیفٹ آرم پیسر بینورا فرنینڈو 3 سال بعد شامل کئے گئے ہیں ...
مزید پڑھیں »کوائنٹن ڈی کاک کا کائونٹی کھیلنے سے انکار
کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کاک نے انگلش کائونٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے کے باوجود جنوبی افریقی بورڈ کی درخواست پر کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ حال ہی میں زخمی ہونے والے کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ سری لنکا کے خلاف باقی ماندہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنے والے ڈی کاک نے سیزن کے ...
مزید پڑھیں »ابھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں،نجم سیٹھی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے گیند عمران خان کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں ...
مزید پڑھیں »پاکستان کا ہرجانہ کیس ،بھارتی بورڈ کو ثبوت جمع کرنے میں مشکلات
نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی بورڈ کو پاکستان کے کیس میں اپنا موقف ثابت کرنے کیلیے ثبوت جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پیش کردہ بیانات میں حکومت کی جانب سے نہ کھیلنے کا تحریری حکم شامل نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق”بگ 3“ کی حمایت پر بھارت نے پاکستان سے2014 ءمیں 6 باہمی سیریز کا معاہدہ کیا ...
مزید پڑھیں »