Tag: پاکستان

  • قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)قطر میں منعقدہ قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چارکیٹگریز میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں نوجوان سکواش پلیئرز نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کامیابیاں سمیٹیں ، چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، قطر، مصر، ملائشیا، اردن، آئرلینڈ، امریکہ اور ایران کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کی انڈر 13کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے محمد عماد نے بھارت کے سنیل کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا ،انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں حماد خان نے اردن کے عبدالرحمان کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، انڈر 17 فائنل میں حارث قاسم نے ہم وطن فرحان ہاشمی کو 3-0 سے ہرایا جبکہ انڈر 19 کیٹیگری کا ٹائٹل عزیر رشید کے نام رہا، فائنل میں عزیر رشید نے ہم وطن عباس زیب کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

     

  • ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی ۔۔۔۔۔روی بوپارہ کا بڑا اعلان

    ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی ۔۔۔۔۔روی بوپارہ کا بڑا اعلان

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارہ نے ٹیم کی جانب سے فائنل کھیلنے کی صورت میں کراچی آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہوگا جب کہ اس سے قبل لیگ میں تمام ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

    دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 میں شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز آخری نمبر پر ہیں۔

    کراچی کنگز نے تیسرے مرحلے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جب کہ کراچی کا اگلا میچ جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں سب ہی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ٹیم منیجمنٹ اور ٹیم ایک فیملی کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے اور شروع میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں دنیا کے بہترین بولر اور کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ میں نکھار آیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں روی بوپارہ نے کہا کہ پاکستان کو پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی ملے ہیں جن میں فخر زمان، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں اور مستقبل میں بھی کئی کرکٹرز لیگ سے نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں اور ان کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔

    کراچی میں فائنل سے متعلق سوال پر کراچی کنگز کے بیسٹمین کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ہم فائنل کھیلیں گے کیوں کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں جب کہ ہماری کوشش ہے کہ لیگ اسٹیجز میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور پلے آفز کھیل کر کراچی جائیں، میں وہاں ضرور جاؤں گا۔

    ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کے لیے قائل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ میں دوسرے کھلاڑیوں کو کراچی جانے پر قائل کروں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

  • پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے نامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔

  • لاہور قلندرز کو آخری میچوں میں تبدیلی کا خیال آگیا

    لاہور قلندرز کو آخری میچوں میں تبدیلی کا خیال آگیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور لاہور قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، امید ہے یہ ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوں گی۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوپنرز اچھا آغاز دے رہے لیکن ان کو لمبا کھیلنا چاہیے کیوں کہ ہمارا مڈل آرڈر فارم میں نہیں ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ میں آپ کو ہر وقت اچھے کی امید رکھنی چاہیے، ہم بھی پرامید ہیں کہ بقیہ تمام میچ جیت جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شکستوں کے باوجود ٹیم کا ماحول اچھا ہے لیکن ہارنے کے بعد مایوسی تو ہوتی ہے اس لیے لڑکے تھوڑے مایوس ہیں، ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے مطمئن ہے کہ لڑکے اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جیت نہیں مل پارہی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ریویو لینا چاہتے تھے لیکن امپائر نے کہا کہ آپ کے پاس ریویو نہیں ہے۔

    تاہم فخر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی شکست کی وجہ وہ فیصلہ نہیں تھا، کرکٹ میں انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، ہم صرف 120 کے قریب رنز کا تعاقب کررہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں، کبھی کبھار ہم آؤٹ ہوتے ہیں اور امپائر آؤٹ نہیں دیتا۔

    لاہور قلندرز کے نائب کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری زندگی میں تبدیلی لائی ہے، اس کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کا کریئر تبدیل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور شاداب پی ایس ایل میں کارکردگی دکھاکر ٹیم کا حصہ بنے، پاکستان کرکٹ کو اس سے بہت فائدہ ہوا ہے کیوں کہ ہم یہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

  • سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہے لیکن اچھا کھیل پیش کر لیگ میں کم بیک کریں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    جب کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے جبکہ لاہور قلندرز کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان سپر لیگ بہت اچھے انداز میں آگے جا رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ابھی شروع ہوا ہے جس میں جتنے بھی میچز ہوں گے وہ سب زبردست ہوں گے۔

    ٹیم کی ٹاپ 4 پوزیشن سے آؤٹ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بیٹنگ میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ یہ غلطیاں اب نہیں ہوں گی اور اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس میں آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ان کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سے نئے ٹیلنٹ ملنے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ میں 3 سے 4 نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فی الحال ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، امید ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 2 سے 3 اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس کے 2 پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو فائنل میچ کی خوشخبری سناتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فائنل میچ کے حوالے سے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے حوالے سے بار بار سوال نہ کریں۔

    انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہیں ہوگا توکہیں نہیں ہوگا۔

  • پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، تمام ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ کل سے دبئی کے میدان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، ملتان سلطانز سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

     

    پی ایس ایل تھری میں سنسنی سے بھرپور دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آج کھلاڑی کرکٹ کی جنگ کے بجائےآرام کریں گے، کل سے دبئی کے میدان میں میلہ سجے گا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

    پھر سے چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ ابھی تک کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم 5 میں سے تین میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

     

     

  • غیر ملکی لیگز میں شرکت،پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پالیسی مرتب

    غیر ملکی لیگز میں شرکت،پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پالیسی مرتب


    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے غیر ملکی لیگز کے حوالے پاکستان کے ان کھلاڑیوں کے لئے پالیسی تیار کر لی ہے جن کو بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہوا ہے۔گذشتہ سال بورڈ نے 35 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں جانے کا اختیار انضمام الحق اور مکی آرتھر کو دیا گیا ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مستقبل کی مصروفیت کو سامنے رکھ کر پالیسی دو دن کی کئی میٹنگز کے بعد تر تیب دی گئی ہے۔ان ملاقاتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم اور ٹرینر گرانٹ لوڈن سے بھی رائے لی گئی ہے، ان سے کھلاڑیوں کی فٹنس پوزیشن کو سامنے رکھ کر بات کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے شرکت کی۔یہ پالیسی اب حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نجم سیٹھی کو پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ غیر ملکی لیگز کی بھر مار کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی کھلاڑی پاکستان ٹیم میں آکر ان فٹ ہوجاتے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ اگر کرکٹرز کو اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے تو انھیں لیگز کی کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہو گی۔ان دنوں یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ کرکٹرز کو اپنے ملک اور نچی لیگز میں کسے فوقیت دینی چاہیے اور اس میں توازن کیسے قائم کیا جا سکتا ہے۔اگر کرکٹر پاکستان کی طرف سے اچھا کھیلنا چاہتے ہیں تو انھیں لیگز کے معاملے میں کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہو گی کیونکہ بہت زیادہ کھیلنے سے وہ تھک جائیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے لیے مکمل فٹ رہنا بہت ضروری ہے اسی لیے کوچ مکی آرتھر نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر پی ایس ایل کے دوران بھی ٹرینر گرانٹ لوڈن کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کرتے رہیں گے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کو نجی لیگز میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کس کھلاڑی کے لیے لیگ میں حصہ لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ دیکھا گیا کہ کوئی کرکٹر تھکاوٹ کا شکار ہے تو اسے آرام دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی میں یہ طے کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ والا ایک کھلاڑی سال میں دو لیگز کھیل سکے گا جس میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے۔اگر کوئی کھلاڑی غیر ملکی لیگ میں این او سی کے لئے بورڈ کو درخواست دے تو یہ درخواست منظوری کے لئے انضمام الحق اور مکی آرتھر کو پیش کی جائے گی۔چیف سلیکٹر اور کوچ جس کھلاڑی کو سمجھیں گے اجازت دیں گے۔اس سال دنیا میں جتنی غیر ملکی لیگز ہورہی ہیں اس وقت پاکستان ٹیم مصروف ہے اس لئے اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پاکستان کے کسی اہم کھلاڑی کو این او سی مل سکے گی۔ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے احتیاط برتی جارہی ہے۔ورلڈ کپ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے پول میں جو جو نام شامل ہیں انہیں اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے اور احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حددرجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کا انتظار کیا جارہا ہے، اگر ویسٹ انڈیز کی سیریز نہیں ہوتی تو لاہور میں سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ٹیم انتظامیہ کو اندازہ ہوگا کہ کون سا کھلاڑی کتنے پانی میں ہے۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کے غرض سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے دورے سے قبل ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو لاہور بلا کر ان کا کیمپ لگایا جائے گا۔پاکستان نے مئی اور جون میں آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں ایک اور انگلینڈ کے خلاف لارڈز اور لیڈز میں ایک، ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے گی۔

  • کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کی چار رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کی چار رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان

    اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول کامن ویلتھ گیمز کیلئے 4 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، 4 سے 15 اپریل تک گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گی۔ٹیم میں رمیض اور خواجہ فہد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں فاطمہ خان اور حریم انور شامل ہیں ۔

     

  • پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کیلئے بہترین پلیٹ فارم،حسن علی

    پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کیلئے بہترین پلیٹ فارم،حسن علی

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائدگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انجری سے چھٹکارہ پاکر پی ایس ایل میں شامل ہونے والے حسن علی نے لیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود پر یقین رکھیں، محنت کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔فاسٹ بولر نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی بدولت ہی وہ آج اس مقام پر ہیں، انجری کے بعد لیگ کے پہلے ہی میچ میں اچھا پرفارم کرکے مزہ آیا۔حسن علی نے کہا کہ پشاور زلمی میں ایک اور نوجوان ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جس کا نام ابتسام شیخ ہے، وہ مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی خود پر بھروسہ رکھیں، پی ایس ایل کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، یہاں موجود سینیئر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھیں۔خیال رہے کہ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

error: Content is protected !!