Tag: medals

  • اٹلی ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے

    اٹلی ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے

    اٹلی ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز پیش کیے جائیں گے

    اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس میں پوڈیم پر آنے والے کھلاڑیوں کو اولمپک تاریخ کے سب سے مہنگے میڈلز دیے جائیں گے۔ یہ مہنگائی اس لیے نہیں کہ تمغوں کا وزن زیادہ ہے، بلکہ حالیہ برسوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اس کی وجہ ہے۔

    اس کھیل کے دوران اسکیئنگ، آئس ہاکی، فگر اسکیٹنگ اور کرلنگ سمیت مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 700 سے زائد سونے،

    چاندی اور کانسی کے تمغے دیے جائیں گے۔ مالی لحاظ سے یہ تمغے پہلے سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں، جبکہ ان کی جذباتی اہمیت ہمیشہ بے مثال رہے گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جولائی 2024 کے بعد سے سونے کی قیمت تقریباً 107 فیصد اور چاندی کی قیمت 200 فیصد بڑھ چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں اب ایک سونے کے تمغے کی قیمت تقریباً 2,300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے،

    جو پیرس اولمپکس کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ چاندی کے تمغے کی مالیت تقریباً 1,400 ڈالر تک ہو گئی ہے، جو دو سال قبل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک گولڈ میڈل کا مجموعی وزن 506 گرام ہوتا ہے لیکن اس میں صرف 6 گرام خالص سونا شامل ہوتا ہے، جبکہ باقی وزن چاندی کا ہوتا ہے۔

    کانسی کے تمغے عام طور پر تانبے سے بنائے جاتے ہیں اور 420 گرام وزنی یہ تمغے صرف تقریباً 5.60 ڈالر مالیت کے ہیں، مگر اب قیمتیں بڑھنے سے ان کی مالی اہمیت بھی نمایاں ہو گئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ بڑے مرکزی بینکوں کے ذخائر بڑھانے اور عالمی سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوا، جبکہ چاندی میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی ایک بڑی وجہ بنی۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ 2028 کے سمر اولمپکس کے لیے تیار کیے جانے والے سونے اور چاندی کے تمغے اس ونٹر اولمپکس کے مقابلے میں مزید مہنگے ہوں گے۔

  • انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کیلئے انعامی رقم میں اضافہ کا اعلان

    انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کیلئے انعامی رقم میں اضافہ کا اعلان

    قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری،

    انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتنے والوں کے لیے انعامی رقم میں اضافہ

    پاکستان سپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتنے والوں کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔

    سپورٹس بورڈ کے 34 ویں بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی جاری کردی گئی، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کردی گئی ہے۔

    اولمپکس میں سلور پر دو کروڑ اور برانز پر ایک کروڑ انعام ملے گا، پہلے اولمپکس سلورمیڈل پر 75 لاکھ اور برانز پر 50 لاکھ انعام ملتا تھا۔

    ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی انعامی رقم 75 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ پچاس لاکھ کردی گئی، ایشین گیمز سلور میڈل پر 70 اور برانز پر 50 لاکھ ملیں گے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کی انعامی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر 75 لاکھ کردی گئی، کامن ویلتھ سلور میڈلسٹ کو 50 اور برانز میڈلسٹ کو 30 لاکھ ملیں گے۔

    نئی سپورٹس پالیسی میں ورلڈ چیمپئن شپ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ہر چار سال بعد ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر 75 لاکھ انعام ملے گا۔

    پالیسی میں ایشین چیمپئن شپ کے ایونٹس کو بھی تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، کامن ویلتھ اور جونیئر سطح کے ایونٹس کے لیے بھی چیمپئن شپ کی میعاد کے مطابق انعامات طے کیے گئے ہیں۔

    سپورٹس پالیسی میں سنوکر کے لیے علیحدہ انعامی پالیسی مقرر کی گئی ہے، سنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ ، ایشین چیمپئن شپ پر ساڑھے سات لاکھ انعام دیا جائے گا۔

    نئی پالیسی کے تحت سکواش میں برٹش اوپن یا مساوی ایونٹ جیتنے پر ایک کروڑ روپے کا انعام ملے گا، جونیئر سکواش ایونٹس جیتنے والے کھلاڑیوں کو پالیسی کے تحت 50 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،بدھ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و صدر پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سیف گیمز کے جوڈو اور کراٹے ایونٹس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے

    ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سیف گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 2گولڈ جبکہ 3سلور اور 4برونز میڈل جیتے،جوڈو کھلاڑی حامد علی نے گولڈ اور سلور میڈل جیتا،قیصر خان نے 2سلور میڈل،کرامت بٹ نے 2سلور میڈل،محمد حسین نے ایک برونز ایک سلور میڈل،ندیم اکرم نے لور میڈل،حمیرہ عاشق نے برونز اور سلور،بینش خان نے برونز اور سلور،شاہ حسین شاہ نے برونز اور سلور میڈل،آمنہ توحید نے برونز اور سلور میڈل،عاصمہ رانی نے سلور میڈل،اسی طرح کراٹے کھلاڑیوں نے 6گولڈ اور 8سلور جبکہ 5برونز میڈل جیتے،کراٹے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں باز محمد،مراد خان،ظفر اقبال،سعدی عباس،نصیر احمد،رحمت اللہ،شہباز،محمد اویس،کلثوم،ثناء کوثر،صابرہ گل،نعمان احمد،شاہدہ،نعت اللہ،ناز گل،اقراء انور شامل ہیں

    سپورٹس بورڈ کی طرف سے6.5ملین جوڈو جبکہ 18.250ملین کراٹے ٹیم میں تقسیم کیے گئے،پالیسی کے مطابق گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو فی کس 10لاکھ سلورکو5لاکھ جبکہ برونز کوڈھائی لاکھ دیے گئے،اس موقع پر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدرمسعود احمد،ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار بھی موجو د تھے

    اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دیکھائی،گیمز میں قومی دستے کی پرفامنس انتہائی شاندار رہی

    انہوں نے کہا کہ جوڈو اور کراٹے جیسی مشکل گیمز میں پاکستان ویمن کھلاڑیوں نے جو کاکردگی دیکھائی وہ بلخصوص قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے اور مزید میڈلز کے حصول کیلئے مزید محنت کریں

    اس موقع پر نائب صدر جوڈو فیڈ ریشن مسعود احمد نے کھلاڑیوں کی ستائش پر وزات بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ستائش آنے والے ایونٹس میں مزید بہتر کاکردگی کا سبب بنے گی۔

  • صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی 13ویں سائوتھ ایشیئن گیمز میں16میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی 13ویں سائوتھ ایشیئن گیمز میں16میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے 13ویں سائوتھ ایشیئن گیمز میں4 گولڈ سمیت16 میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کراٹے میں سونے کے میڈلز جیتنے والے،سعدی عباس، محمد اویس ،شاہدہ عباسی،چاندی کے میڈلز جیتنے والے باز محمد، نعمت اللہ، ٹیم کاتا میں چاندی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی نرگس، شاہدہ، نازگل، مردوں میںکانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑی نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد، گرلز میں کانسی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی اقراء انور

    صابرہ گل، تائیکوانڈو گرلز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی مہرالنساء اور شہباز ،ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی اقرائ، آصفہ اور مہرالنساء اور ممتاز،شوٹنگ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اور والی بال میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے

    جس پر قوم ان پر فخر کرتی ہے، ملک کا پرچم بلند کرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں دیگر کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈلز جیت کر سیف گیمز میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائیں گے۔

  • قومی کراٹے ٹیم نے 13ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے 2گولڈ سمیت 9میڈلز جیت لئے

    قومی کراٹے ٹیم نے 13ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے 2گولڈ سمیت 9میڈلز جیت لئے

    راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کراٹے ٹیم نے 13ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے 2گولڈ سمیت 9میڈلز جیت لئے ۔ نیپال کے شہرکٹھمنڈو میں جاری کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے شاہدہ عباسی اور اویس نے گولڈ میڈلزحاصل کرکے میڈل ٹیبل پر گرین شرٹس کو چوتھی پوزیشن پر پہنچادیا۔ کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے شاہدہ نے سنگل کاتا اوراویس نے مائنس 84کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے ۔ بازمحمد نے 84کلوگرام، نعمت اللہ نے سنگل کاتا جبکہ نازگل، نرگس اورشاہدہ نے ٹیم کاتا میں سلور میڈلز اپنے نام کئے ۔ اقرا، صابرہ ، مراد جبکہ نصیر اورنعمت اللہ نے ٹیم کاتا میں برانز میڈلز حاصل کئے ۔

  • 33ویں نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم

    33ویں نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم

    پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کئے گئے۔جبکہ حکومت نے گولڈمیڈل جیتنے والوں کو ماہانہ 20 ہزار،سلور کو 15 اور برائونزمیڈل جیتنے والوں کو دس ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کااعلان بھی کیاگیا وی اونیشنل گیمزمیں گولڈمیڈل جیتنے والوں کو2 لاکھ سلورکوایک لاکھ اور 50 ہزاربرائونزمیڈل جیتنے والوں کودئے گئے۔ نیشنل گیمزمیں تمغے جیتنے والوں میں کل 41 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

    خیبرپختونخواکے وزیرکھیل وسیاحت محمدعاطف خان نے میڈلز جیتنے والوں کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں 2019 والی نیشنل گیمز سب سے اچھی تھیں۔۔ نیشنل گیمزکے کامیاب انعقادپر ڈائریکٹوریٹ اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیامیں پاکستان کا مثبت امیج گیاہے۔۔عاطف خان کاکہناتھاکہ دوسرے صوبوں کی نسبت یہاں کھیلوں پر زیادہ پیسہ خرچ ہورہا ہے۔

    صوبے میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 26 ارب روپے ہے۔۔اور ان 26 ارب میں 9 ارب سے زائد ضم شدہ اضلاع کے لئے ہے۔۔عاطف خان کاکہناتھاکہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کرنے والوں کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔۔اگلے سال بین الاقوامی سطح کی میراتھن ریس کاانعقاد کریں گے۔صوبائی گیمزکابھی جلد انعقادکیاجائے گا۔۔ صوبائی گیمزہرضلع ہر تحصیل اور ہر یونین کونسل میں کرائی جائیں گی جو صوبائی گیمزدوسال تک جاری رہیں گی

    نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں بیڈمنٹن کے مراد علی اور کراٹے کے مراد خان کو دو دو لاکھ، اتھلیٹکس، سیلنگ، تائیکوانڈو اور ووشو میں سلور میڈلز جیتنے پر محفوظ، رحیم دد خان، کاشف سعید، طارق، ادریس، تیمور جاوید کو ایک ایک لاکھ جبکہ آرچری، اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، بیس بال، بیڈمنٹن، جوڈو، کراٹے، سافٹ بال، سیلنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، ویٹ لیفٹنگ اور ووشو میں برونز میڈلز جیتنے والے اسرار، وجاہت، وقاص (آرچری)، قاسم، عبدالعارف، واجد، شعیب، یاسر، ریشما (اتھلیٹکس)، سلمان خان (باڈی بلڈنگ)، محمد خالد بذیر (باکسنگ،) مراد علی، محمد عدنان، طاہر شاہ، عزیر خان، شعیب ریاض، تحسین (بیڈمنٹن)، حسینہ، ناہید، وحید گل (جوڈو)، سیف اللہ، محمد حارث (کراٹے)

    ثناء لیاقت، شوال عمر، یسریٰ عامر، آفشین، اجمان، فریال، مروہ، سدرہ، مدیحہ، سعدیہ، حسیبہ، رامین، سپنا، ندا، کومل لائبہ (سافٹ بال)، عبدالسلام، کیف الرحمن (سیلنگ)، اقرائ، نمرہ رحمن، حبا، حیا اختر، زینب مشرف (ٹیبل ٹینس)، فرمان، ابرار، عریبہ، حرا، وجیہہ الحسن، محمد سیف، قیصر، حکمت اللہ، اسامہ، حمزہ، معظم، عمامہ وقار (تائیکوانڈو)، برکت اللہ، ثاقب عمر، عباس خان، اعجاز عمر، برکت اللہ (ٹینس)

    نوشین شاہ (ویٹ لیفٹنگ)، عمار، فرحت اللہ، عبدالقدیر خان (ریسلنگ)، وکیل آفریدی، فضل امین آفریدی اور شہاب خان (ووشو) کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے گئے۔

error: Content is protected !!