
جے پی ایف پنک پولو کپ میں شیخو/ڈائمنڈ/باڑیز کی فتح، ماسٹر پینٹس بلیک کو آؤٹ کلاس کر دیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں پولو سیزن کے پہلے بڑے چار گول جے پی ایف پنک پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی وال پینٹ بائی ماسٹر پینٹس میں کلب کے آفیشلز، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ (ر)، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر صوفی محمد ہارون، برٹش امپائر کرس ہائیڈ، لیڈی کھلاڑی ایرانی کھلاڑی ساحر یعقوبی، دوسری ایرانی کھلاڑی صبا،پاکستانی کھلاڑی مانم فیصل، زارا شاہ، زینب کاشف اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میجر عادل سلطان راؤ (ر) نے بتایا کہ آٹھ ٹیمیں اس میگا ایونٹ میں شریک ہیں ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی بھی شریک ہے۔
سپانسروال پینٹ بائی ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر اور ای سی ممبر صوفی محمد ہارون نے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ جناح پولو فیلڈ میں بہترین پولو دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں خواتین بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔
برٹش امپائر کرس ہائیڈ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ جناح پولو فیلڈز کا شمار پاکستان کے بہترین پولو کلبوں میں ہوتا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں شیخو/ڈائمنڈ/باڑیز کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو 13-6.5 سے ہراکر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔



