Tag: National T20 Cup

  • قومی ٹی 20 کپ سیمی فائنل: سیالکوٹ کو شکست دے کر کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی

    قومی ٹی 20 کپ سیمی فائنل: سیالکوٹ کو شکست دے کر کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی

    قومی ٹی 20 کپ سیمی فائنل: سیالکوٹ کو شکست دے کر کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی

    پشاور: قومی ٹی 20 کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس، سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔

    پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنزبنائے، سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جب کہ علی افضل نے 26 رنز بنائے، اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جب کہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے۔

  • قومی ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

    قومی ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

    قومی ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

    پشاور: قومی ٹی ٹونٹی کپ کے مقابلوں میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے بالترتیب چھ اور پانچ پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔

    ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پہلے میچ میں لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے درمیان مقابلہ ہونا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں آمنے سامنے آنے والی تھیں۔

    دوسری جانب آج گروپ بی کے میچوں کے بعد سیمی فائنل کی مزید دو ٹیموں کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

    آج کے میچز میں ایبٹ آباد کی ٹیم لاہور بلیوز کے مدمقابل ہوگی جبکہ سیالکوٹ اور ملتان کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے آئیں گی۔

    ان مقابلوں کے نتائج کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنلز کی چاروں ٹیمیں مکمل ہو جائیں گی۔

  • اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; فیصل آباد اور بہاولپور نے کامیابی سمیٹی

    اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; فیصل آباد اور بہاولپور نے کامیابی سمیٹی

    اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں روز فیصل آباد اور بہاولپور نے کامیابی سمیٹی

    پشاور ; گروپ اے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فیصل آباد نے پشاور کو 15 رنز سے شکست دی فیصل آباد نے اپنے چار گروپ میچز مکمل کر لیے، دو فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی میچ کے آغاز میں پشاور نے فیصل آباد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

    فیصل آباد کی جانب سے اوپننگ بلے باز عتیق الرحمن نے لگاتار دوسری نصف سنچری بنا ڈالی عتیق الرحمن نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے

    کپتان محمد عرفان خان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 32 جبکہ مبصر خان نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 27 رنز بنائے

    فیصل آباد نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سکور کیے

    پشاور کی جانب سے محمد نواز اور عثمان طارق کی دو دو وکٹیں، اسرار اللہ، محمد شعیب اور احسان اللہ کی ایک ایک وکٹ

    جواب میں پشاور کے پہلے چار بلے باز 32 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے

    اسرار اللہ کے 47، نبی گل کے 43 اور محمد عمران جونیئر کے ناقابل شکست 18 رنز کے باوجود پشاور ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے میں ناکام رہا

    فیصل آباد کی جانب سے فاسٹ بائولر آفاق آفریدی کی 38 رنز کے عوض تین اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹیں

    شہزاد گل نے اپنے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

    دوسرے میچ میں بہاولپور نے لاہور وائٹس کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے

    اوپننگ بلے باز محمد فائق نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور کیا

    طیب طاہر نے 34 گیندوں پر سات چوکے لگا کر 46 رنز بنائے، جبکہ فرحان یوسف نے 18 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا رسید کرتے ہوئے برق رفتاری سے 39 رنز بنائے

    محمد محسن 16 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 32 رنز پر ناقابل شکست رہے

    بہاولپور کی جانب سے محمد سرور آفریدی کی دو جبکہ محمد باسط اور کپتان محمد عمران کی ایک ایک وکٹ

    جواب میں پلیئر آف دی میچ حیدر علی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز سعد خان کی نصف سنچریوں کی مدد سے بہاولپور نے ہدف 19 اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا

    سعد خان نے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ حیدر علی 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکے لگا کر ناقابل شکست رہے

    دونوں بلے بازوں کا مجموعی سکور 65 تھا، جبکہ اوپننگ بلے باز محمد فیضان ظفر نے 28 رنز کی اننگز کھیلی

    ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز سیالکوٹ کا مقابلہ ایبٹ آباد اور لاہور بلوز کا سامنا کراچی بلوز سے ہوگا

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ;  کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیابی سمیٹی

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیابی سمیٹی

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیاب

    اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے روز بارش سے متاثرہ میچوں میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیابی سمیٹی

    پہلے میچ میں سعود شکیل کی ٹیم کراچی وائٹس نے ڈک ورتھ لوئیس سٹرن طریقہ کار کے تحت بہاولپور کو 12 رنز سے شکست دے دی

    کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر بہاولپور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

    بہاولپور نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان محمد عمران رندھاوا کی نصف سنچری اور اوپننگ بلے باز فیضان ظفر کے 49 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے

    محمد عمران نے اپنی اننگز میں 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے جبکہ ان کی اننگز کی خاص بات پانچ چھکے تھے

    کراچی وائٹس کی جانب سے فاسٹ بائولر محمد عمر کی تین جبکہ صائم ایوب کی دو وکٹیں کراچی وائٹس کے عمیر بن یوسف نے بہاولپور کی اننگز کے دوران پانچ کیچز پکڑے

    وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عمر اور صاحبزادہ فرحان کے بعد پانچ کیچز پکڑنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بنے

    جواب میں کراچی وائٹس کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور عبداللہ فضل نے بارش کے وقفے سے پہلے نو اوورز میں 78 رنز جوڑے

    اس مقام پر کراچی وائٹس کا سکور ڈی ایل ایس کے تحت 66 رنز کے پار سکور سے 12 رنز زیادہ تھا، یہ ان کی ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری جیت ہے

    صائم ایوب 35 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا

    بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں لاہور وائٹس نے 10 اوورز کے مقابلے میں فیصل آباد کو چھ وکٹوں سے شکست دی

    فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میچ کو 16 اوورز تک محدود کیا گیا تھا مگر پانچویں اوور میں بارش کے وقفے کی وجہ سے مزید تین اوورز کم کر دیے گئے

    فیصل آباد نے نو اعشاریہ پانچ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تو بارش کا ایک وقفہ ہوا جسکی وجہ سے میچ 10 اوورز تک محدود ہو کر رہ گیا

    108 رنز کے تعاقب میں لاہور وائٹس کی جارحانہ اوپننگ جوڑی محمد اخلاق اور محمد فائق نے 30 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دھار شراکت فراہم کی

    محمد فائق 13 گیندوں پر دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 32 رنز پر آئوٹ ہوئے، انہوں نے پانچویں اوور میں محمد ذیشان کے خلاف 25 رنز بنائے

    پلئیر آف دی میچ محمد اخلاق نے 28 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے

    لاہور وائٹس نے 107 رنز کا ہدف نو اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کیا

    فیصل آباد کی جانب سے مبصرخان نے دو اوورز میں 11 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں

    ٹورنامنٹ کے چوتھے روز ایبٹ آباد کا مقابلہ کراچی بلوز سے جبکہ لاہور بلوز اور ملتان دوسرے میچ میں مدمقابل ہوں گے

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی کامیابی

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی کامیابی

    اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی کامیابی

    ایبٹ آباد نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ایبٹ آباد کو 204 رنز کے تعاقب میں آخری گیند پر سات رنز درکار ہونے کے بعد نو بال پر سنگل ہوا

    خوشدل شاہ نے چھکا لگا کر میچ اپنے نام کر لیا، وہ 17 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ایبٹ آباد کی جانب سے کامران غلام نے پانچ چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے ناقابل شکست 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

    کامران غلام اور خوشدل شاہ نے تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی دھواں دھار شراکت بھی قائم کی اس سے پہلے ایبٹ آباد کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 42 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 52 رنز بنائے

    ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ملتان ٹیم نے موہیر سعید اور محمد شہزاد کی تیز رفتار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے

    بائیں ہاتھ کے بلے باز موہیر سعید نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں سے مزین 76 رنز کی اننگز کھیلی

    وکٹ کیپر بیٹر بسم اللہ خان نے بھی چھ چوکے اور ایک چھکا رسید کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 45 رنز بنائے

    محمد شہزاد نے 24 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 54 رنز پر ناقابل شکست رہے

    ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان کی تین وکٹیں، شہاب خان اور رضا اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

    دوسرے میچ میں کراچی بلوز نے یک طرفہ مقابلے میں سیالکوٹ کو 40 رنز سے شکست دی

    سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا، کراچی بلوز احسان علی اور عثمان خان کی نصف سنچریوں کی بدولت 19 اعشاریہ دو اوورز میں 201 رنز پر آل آئوٹ ہوئی

    کراچی بلوز کی جانب سے پلیئر آف دی میچ عثمان خان نے 39 گیندوں پر 81 رنز بنا کر اپنی دھاک بٹھائی

    انہوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نو چوکے اور چار چھکے لگائے

    اوپننگ بیٹر احسان علی نے پانچ چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے جہانداد خان اور عثمان خان کی 88 رنز کی شراکت نے کراچی بلوز کو اس وقت مشکل سے نکالا جب 106 رنز کے مجموعی سکور پر ان کے چھ کھلاڑیوں آئوٹ ہو چکے تھے

    جہانداد نے اہم شراکت میں 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز کا اضافہ کیا

    سیالکوٹ کی جانب سے فاسٹ بائولرز عبدالسبحان کی چار اور محمد علی کی دو وکٹیں

    جواب میں سیالکوٹ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، کراچی بلوز نے صرف 79 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر کی دھواں دھار نصف سنچری بھی ان کے کام نہ آ سکی، انہوں نے 32 گیندوں پر چھ چوکے اور چار چھکے لگا کر 63 رنز بنائے

    کراچی بلوز کی جانب سے فاسٹ بائولرز خلیل احمد اور شاہ نواز دھانی کی بالترتیب چار اور دو وکٹیں

    لیفٹ آرم سپنر محمد طحہ نے اپنے چار اوورز میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جبکہ مہران ممتاز نے ایک وکٹ حاصل کی

    سوموار کو ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کا مقابلہ بہاولپور اور فیصل آباد کا سامنا لاہور وائٹس سے ہوگا

  • نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کی پشاور ریجن کے خلاف شاندار فتح

    نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کی پشاور ریجن کے خلاف شاندار فتح

    نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کی پشاور ریجن کے خلاف شاندار فتح

    نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

    پشاور میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

    لاہور وائٹس نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    ٹیم کی جانب سے فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جہاں انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔

  • 20 سال بعد پشاور میں کرکٹ کی واپسی، قومی ٹی 20 کپ آج سے شروع

    20 سال بعد پشاور میں کرکٹ کی واپسی، قومی ٹی 20 کپ آج سے شروع

    20 سال بعد پشاور میں کرکٹ کی واپسی، قومی ٹی 20 کپ آج سے شروع

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تقریباً 2 دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد اعلیٰ سطح کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے جہاں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے مقابلے آج سے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    شائقین کرکٹ اس تاریخی لمحے کے منتظر ہیں کیونکہ پہلی مرتبہ اس میدان میں جدید مصنوعی روشنیوں کے نیچے ٹی ٹوئنٹی طرز کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جبکہ اس موقع پر صوبائی حکام، کرکٹ بورڈ کے نمائندے اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے اسٹیڈیم کو مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے اور شہر میں کرکٹ کا جوش و خروش واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان اسٹیڈیم میں آخری بار 2006 میں بین الاقوامی نوعیت کا بڑا میچ کھیلا گیا تھا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک روزہ مقابلہ منعقد ہوا تھا۔

    اس کے بعد اسٹیڈیم کی توسیع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک طویل منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو اب مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسٹیڈیم میں دبئی کے جدید میدانوں کی طرز پر ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ نیا پویلین اور اضافی انکلوژرز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں پشاور پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے انتظامی امور سنبھال لیے ہیں جبکہ پچز بھی مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر کے مطابق مقابلوں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ایونٹ کے دوران روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی روز پہلا میچ شام سوا چار بجے میزبان پشاور اور لاہور وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا

    جبکہ دوسرا مقابلہ رات سوا نو بجے فیصل آباد اور کراچی وائٹس کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ کو ہوں گے جبکہ فائنل اگلے روز کھیلا جائے گا۔

    سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔ شائقین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر اسٹیڈیم کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے جبکہ میچوں کے ٹکٹس کی فروخت بھی جاری ہے۔

    ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے ملیں گے۔

    ایونٹ کے تمام 23 میچز مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ لاہور بلوز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ایونٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا

    10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا

    10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا

    ٹورنامنٹ کے پہلے دن لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور اور فیصل آباد کا سامنا کراچی وائٹس سے ہوگا

    12 روزہ ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام سوا چار جبکہ دوسرا میچ رات سوا نو بجے شروع ہوگا

    ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم پچاس لاکھ روپے انعامی رقم حاصل کرے گی، رنرز اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی

    ٹورنامنٹ کے تمام 23 میچز پی ٹی وی سپورٹس، جیو سپر، اے سپورٹس اور فاسٹ سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے

    فینز ٹیپ میڈ پر میچز کی لائیو سٹریم بھی دیکھ سکتے ہیں، بیرون ملک فینز پی سی بی یو ٹیوب چینل پر ٹورنامنٹ لائیو دیکھ سکیں گے

    لاہور بلوز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی

    ٹورنامنٹ سے ایک دن پہلے پشاور میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

    23 میچز پر مشتمل ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی

    جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور ریجنل ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں، جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔

    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں روزانہ پہلے میچ کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر جبکہ دوسرے میچ کا آغاز رات 9 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

    ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

  • بہاولپور کےمحمد اکرم کی تیز ترین ففٹی،عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا

    بہاولپور کےمحمد اکرم کی تیز ترین ففٹی،عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا

    عمران نذیر کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کوالیفائر میں عمران نذیر کا کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری کا 21 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کوالیفائر میں حیدر آباد ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور بہاولپور ریجن کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا۔

    بہاولپور ریجن نے مطلوبہ ہدف محض 9.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔بہاولپور ریجن کی جانب سے 24 سالہ اوپنر محمد اکرم نے محض 13 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اسکور کی گئی تیز ترین نصف سنچری تھی۔

    اس سے قبل عمران نذیر نے 2005ءمیں سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے لاہور ایگلز کیخلاف محض 14 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

    معین الدین نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 24-2023ءمیں راولپنڈی کی جانب سے بہالپور کیخلاف 15 گیندوں پر ففٹی اسکور کرکے اس فہرست میں تیسرے جب کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد 2012ءکے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن فائنل میں دورنتو راجشاہی کیخلاف 16 گیندوں پر ففٹی اسکور کرکے اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

error: Content is protected !!