
پاکستان میانمار کے خلاف جیت کے لیے لڑے گا، سٹیفن کانسٹینٹائن
رپورٹ؛ نواز گوہر
قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے میانمار کے ساتھ ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کے جذبے اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں میانمار فٹبال ایسوسی ایشن کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا کہ یہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل میچ ہوگا مگر کھلاڑیوں نے پچھلے چند دنوں میں بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ہر میچ اہم ہے،
گزشتہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے شام کے خلاف میچ کی تیاری کی تھی۔ ہم 2-0 سے ہار گئے، لیکن ہماری کارکردگی اچھی تھی۔
میانمار کے خلاف میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کانسٹنٹائن نے کہا کہ میانمار نے اپنا پچھلا میچ جیتا ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اور یقیناً فیورٹ ہوں گے،
لیکن ہم ہر میچ کی طرح اس میں بھی لڑیں گے اور وہ نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم چاہتے ہیں۔
پاکستان کل اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ای کے دوسرے میچ میں میانمار کا سامنا کرے گا۔ میچ تھوونہ اسٹیڈیم، ینگون میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔



