ہاکی

پی ایچ ایف کا قومی ہاکی چیمپئن شپ اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

پی ایچ ایف کا قومی ہاکی چیمپئن شپ اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کی بحالی اور نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے تمام صوبائی اسپورٹس سکریٹریز، علاقائی ایسوسی ایشنز اور انتظامی علاقوں (آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اور اسلام آباد) کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

اہم نکات:

صوبائی ٹورنامنٹس کی ڈیڈ لائن: تمام صوبوں اور علاقوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس 31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کریں۔

قومی چیمپئن شپس کا آغاز: کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں جنوری سے شروع ہونے والی قومی چیمپئن شپس میں شرکت کریں گی۔

مختلف کیٹیگریز اور کوٹہ:

انڈر 15 اسکول چیمپئن شپ: ہر صوبے سے 4 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 2 ٹیمیں۔ انڈر 18 چیمپئن شپ: ہر صوبے سے 2 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 1 ٹیم۔

خواتین کی قومی چیمپئن شپ: ہر صوبے سے 2 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 1 ٹیم۔ قومی مردانہ چیمپئن شپ: منتخب صوبائی اور محکمہ جاتی (ڈیپارٹمنٹل) ٹیمیں۔

انعامی رقم: انڈر 15: 30 لاکھ روپے ؛ انڈر 18: 40 لاکھ روپے ؛ سینئر قومی چیمپئن شپ: 70 لاکھ روپے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ان ٹورنامنٹس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں اور صوبائی سطح پر نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے تاکہ قومی ٹیم کے لیے بہترین ڈرافٹ تیار کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!