کرکٹ

ایشیاء کپ 2025ء: بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹا دیا۔

ایشیاء کپ 2025ء: بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹا دیا۔

ایشیاء کپ 2025ء کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں

تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاء کپ 2025ء میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔ تاہم بھارتی براڈکاسٹر نے ایک مرتبہ پھر ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ماحول گرمانے کیلئے پاکستانی کپتان کو آفیشل پوسٹر میں شامل نہیں کیا،

جس نے کھیل سے محبت کرنیوالے شائقین کرکٹ کو آگ بھڑکا دیا ہے۔ دوسری جانب ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے

تاہم آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے پوسٹر جاری کرنے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اب ایونٹ اپنے وقت پر ہی منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاء کپ ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ٹی20 ورلڈکپ 2026ء کی تیاری کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!