
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے دی
سیؤل : (ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کرمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
جنوبی کوریا میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے کے ساتھ اپنے چوتھے میچ میں 39 کے مقابلے میں 79 گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی, جبکہ میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی.
27 جون کو شروع ہونے والی یہ ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی، پاکستان اب کل مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گا۔



