کرکٹ

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال اس ٹورنامنٹ کے لیے ڈارون جائے گی۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی۔  پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا۔

اس ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے، سمیر احمد سید، چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی۔

یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید۔

ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ٹورنامنٹ کو پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کیا، سمیر احمد سید۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!