والی بال

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستانی سکواڈ آج روانہ ہوگا

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستانی سکواڈ آج روانہ ہوگا

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ آج روانہ ہوگا۔ ایونٹ 24 ٹیمیوں کے درمیان 24 جولائی (پرسوں)سے 3 اگست تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ایران کو شکست دے کر تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ اپنے نام کی ہے۔ عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں امریکہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

پول اے میں شامل پاکستان کا پہلا میچ 24 جولائی کو بیلجیم سے ہوگا۔25 جولائی کو ازبکستان، 26 جولائی کو ترکی، 28 جولائی کو پورٹریکو اور 29 جولائی کو ارجنٹائن سے مقابلہ ہوگا۔

30 جولائی سے ٹاپ 16 ٹیموں کیدرمیان ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہوگا۔ فائنل 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کیلئے 19رکنی قومی جونیئر سکواڈ میں 12 کھلاڑی اور 7 آفیشلز شامل ہیں۔

قومی جونیئر ٹیم محمد یحییٰ ،طیب خان، جبران،محمد حسن، محمد ساجد، مجاہد علی شاہ، اجمل جنید، محمد عرفان، جاوید احمد، طلال احمد، ابوبکر صدیق اور خضر حیات پر مشتمل ہے۔

عالمی جونیئر چیمپئن میں شریک 24 ٹیموں میں الجیریا، مصر، ایران، پولینڈ، ارجنٹائن، بیلجیم، کینیڈا، بلغاریہ، چین، کولمبیا، کیوبا، فرانس، فن لینڈ،اٹلی، کوریا، جاپان، پاکستان، پولینڈ، اسپین، پورٹریکو، ترکی، تنزانیہ،امریکا اور میزبان ازبکستان شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!