باکسنگ

پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ میں شامل؛ بھارت کو شکست

پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ میں شامل؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے پہلے انتخابی کانگریس اجلاس میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارتی امیدوار کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرا کر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلٸے باعثِ فخر ہے،

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!