کرکٹ

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی۔

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا

اسلام آباد (نوازگوھر) آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ پر عائد ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا ہے۔ پی سی بی کی اپیل پر آئی سی سی اپیل پینل نے پچ سے متعلق سابقہ فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل پر آئی سی سی اپیل پینل نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا،

جس کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ کے ریکارڈ پر اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ باقی نہیں رہا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ کی ریٹنگ سے متعلق آئی سی سی کے سابقہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر اپیل پینل نے میچ کی فوٹیج، ریفریز کی رپورٹس اور کپتانوں کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی پچ کو ابتدائی طور پر ’غیر تسلی بخش‘ قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

تاہم آئی سی سی اپیل پینل نے تفصیلی جائزے کے بعد قرار دیا کہ پچ کی سطح پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن موجود نہیں تھا، اس لیے اسے ڈی میرٹ پوائنٹ دینا درست نہیں۔

اپیل پینل کے فیصلے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا ریکارڈ اب ڈی میرٹ پوائنٹس سے پاک ہوگیا ہے۔

آئی سی سی نے اسی فیصلے میں کینیڈا کے میپل لیف کرکٹ گراؤنڈ کی 8 جون کو کھیلے گئے میچ کی پچ کے خلاف عائد ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی واپس لے لیا۔

تاہم 16 جون کو کینیڈا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کی ’ناقابلِ کھیل‘ قرار دی گئی پچ پر عائد تین ڈی میرٹ پوائنٹس برقرار رہیں گے، کیونکہ آئی سی سی کے مطابق اس پچ کی صورتحال خطرناک تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے ریلیف مل گیا ہے اور اب اس کے ریکارڈ پر کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!