فٹ بال

معروف فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید

معروف فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید

(ویب ڈیسک ) پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق سٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول سکور کیے تھے، وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا،سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سلیمان العبید کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے ایتھلیٹس کی تعداد 662 ہو گئی ہے۔

ان میں 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!