
ہاکی کے فروغ کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔عدنان نعیم
پاکستان کے قومی کھیل کی بحالی کا پروگرام شروع ہے گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
ان خیالات کا اظہار عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے آئی ہوئی لیہ اور مظفرگڑھ کی ہاکی ٹیموں کے میچز کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.
پہلے میچ میں کامران کلب ملتان کو لچپال ہاکی کلب لیہ نےصفر کے مقابلہ میں آٹھ گول سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ شاہ رکن عالم ہاکی کلب اور اخلاق ہاکی کلب مظفر گڑھ کے درمیان کھیلا گیا.
جس میں شاہ رکن عالم نے ایک صفر سے شکست دی مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے ان کے ساتھ چوہدری کامران شریف انٹر نیشنل ریفری غضنفر عباس اور شاہدبھٹی بھی موجود تھے
عدنان نعیم نے کہا نوجوان نسل کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جو لوگ اس فریضہ کو سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اپنے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے



