
پاکستان کے ارشد خان ترک ساؤتھ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کے صدر منتخب
اسلام آباد ; پاکستان کی بھارت کے خلاف سپورٹس ڈپلومیسی میں ایک اور جیت، پاکستان کے ارشد خان ترک ساؤتھ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کے صدر منتخب ہوگئے ،چار سال تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب اگلے برس پاکستان میں ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا جائزہ لینے محمد کبیری کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا۔ مہمان وفد نے چیمپئن شپ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔



