اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی انڈر14 ٹیم کی حبیب پبلک اسکول کیخلاف کلین سوئپ کامیابی
حبیب پبلک اسکول کو پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے شکست دیدی

اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی انڈر14 ٹیم کی حبیب پبلک اسکول کیخلاف کلین سوئپ کامیابی
حبیب پبلک اسکول کو پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے شکست دیدی
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی اور حبیب پبلک اسکول کے درمیان کھیلی گئی پانچ میچوں کی انڈر 14 سیریز اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی نے 5-0 سے جیت لی ،
گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں فاتح ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی میچ کا واحد گول سعید شاہ نے اسکور کیا ۔
اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے سعید شاہ نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ، عبد الباسط سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حبیب پبلک اسکول کے اذلان بہترین گول کیپر قرار پائے ، ایان ، وجاہت ، وسیع محمد، حارث اور ابوبکر کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔
اولمپئین سید سمیر حسین نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر حبیب پبلک اسکول کے کوچ عاصم خان اور کنول خان ، جبکہ اصلاح الدین اکیڈمی کی ہیڈ کوچ سعیدہ خانم ، آل حسن ، اسلم خان ، ڈاکٹر ثمر ، یمنا فاطمہ خان ، مقدس رفیق ، ندیم سعید ، سید احسن اور دیگر بھی موجود تھے۔



