کرکٹ

سٹرائیکرز اور کانکررز قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

سٹرائیکرز اور کانکررز قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

کراچی 6 اکتوبر۔ سٹرائیکرز اور کانکررز کی ٹیمیں قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جو 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پیر کے روز کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ کانکررز نے بھی سٹارز کو8 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر96 رنز بنائے۔راویل فرحان نے 27 رنز سکور کیے۔ نرجیس بی بی نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔اقصٰی حبیب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سٹرائیکرز نے 16 اوورز میں دو وکٹوں پر101 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ فضہ فیاض 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔اقصیٰ حبیب 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

نرجیس بی بی اور اقصیٰ حبیب پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔ اوول گراؤنڈ میں سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ راحیمہ سید نے 33 اور کومل خان نے 30 رنز سکور کیے۔

کانکررز نے18 اعشاریہ ایک اوورز میں دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ صبیحہ نور نے 44 رنز بنائے۔ دینا رضوی نے34 رنز بنائے۔
صبیحہ نور پلیئر آف دی میچ رہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!