ہاکی

حدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد — نوجوانوں کے لیے ایک نیا اُمید بھرا باب

حدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد — نوجوانوں کے لیے ایک نیا اُمید بھرا باب

اسلام آباد ( عبداللہ جان )حدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد نے دارالحکومت میں ہاکی کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

کلب کا مقصد نہ صرف قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنا ہے بلکہ بچوں کو کھیل کے میدان میں موقع فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

کلب کے صدر سید سلیم رضا اور سیکرٹری مرزا نوید احمد (ممبر کانگریس، پاکستان ہاکی فیڈریشن) کی قیادت میں یہ اکیڈمی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جدید تربیتی سہولیات، سازوسامان اور کوچنگ پروگرام فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ “ہمارا مقصد صرف گراس روٹ لیول پر کھلاڑی بنانا نہیں بلکہ اچھے انسان اور محبِ وطن نوجوان تیار کرنا ہے جو پاکستان ہاکی کا مستقبل روشن کریں۔”

مرزا نوید احمد نے کہا کہ حدف ہاکی کلب نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتوں سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی ہر سال ایسے ٹیلنٹ کی تلاش کرے گی جو آگے چل کر قومی ٹیموں کا حصہ بن سکیں۔

کلب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں انٹر سٹی ٹورنامنٹس، کوچنگ ورکشاپس اور یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرامز بھی منعقد کرے گی تاکہ اسلام آباد کو قومی سطح پر ہاکی کا مضبوط مرکز بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!