کرکٹ

سٹرائیکرز نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں کانکررز کو 4 وکٹوں سے شکست ۔

سٹرائیکرز نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میں کانکررز کو 4 وکٹوں سے شکست ۔

کراچی 8 اکتوبر۔ سٹرائیکرز نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے کانکررز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بدھ کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر کانکررز کو بیٹنگ دی جس نے 4 وکٹوں پر91 رنز بنائے۔

جواب میں سٹرائیکرز نے 16 اعشاریہ 5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

کانکررز کی اننگز میں سمیعہ افسر نے 32 رنز بنائے۔ سٹرائیکرز کی طرف سے نرجیس بی بی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سٹرائیکرز کی اننگز میں ذوفشاں ایاز 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔اقصٰی حبیب نے 24رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!