کرکٹ

پاکستان اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 124 رنز سے شکست دیدی

پاکستان مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا

گروپ اے سے سمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کھیلے ساؤتھ افریقہ اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتائج پر منحصر ہے

گروپ بی سے سمی فائنلز ٹیم کا فیصلہ آج کھیلے جانے والے میچ کے نتائج پر منحصر ہے

پاکستان نے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 124 رنز سے شکست دیدی

کپتان عبد الرزاق ویسٹ انڈیز کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 99 رنز پر آؤٹ ہوگئے

میچ کے اختتام پر سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ منور علی میسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی میں جاری آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دن کے آرام کے بعد چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوا تو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں،

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان عبد الرزاق اور نائب کپتان فواد عالم کی جارحانہ بلے بازی کے باعث مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر ویسٹ انڈیز کو 225 رنز کا ہدف دیا، عبدالزاق 10 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 99 رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،

فواد عالم نے 35 گیندوں پر 53 رنز اسکور کئے، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے نظر آئے اور پوری ٹیم 9 وکٹ پر 100 رنز تک محدود رہی،

ذوالفقار بابر نے چار اوور میں 15 رنز کے عوض دو محمد علی نے تین اوور میں 22 رنز اور محمد سلیمان نے صرف تین رنز دیکر دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاندار بلے بازی پر عںدالزاق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے آٹھ پوائنٹ کے ساتھ سمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا

میچ کے اختتام پر سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ منور علی میسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

گروپ اے سے سمی فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ساؤتھ افریقہ اور یو اے ای کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچز کے نتائج پر منحصر ہے، چار، چار میچ کھیل کر ساؤتھ افریقہ اور یو اے ای کے چھ چھ پوائنٹس ہیں تاہم ساؤتھ افریقہ کو رنز ریٹ کی بنیاد پر سبقت حاصل ہے۔

گروپ بی سے سمی فائنلز ٹیم کا فیصلہ آج کھیلے جانے والے میچز کے نتائج پر منحصر ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ریسٹ آف دی گلف نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو تین وکٹ سے شکست دیدی،

آر او ڈبلیو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جواب میں ریسٹ آف دی گلف نے 17 ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔۔

ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ہانگ کانگ کو 25 رنز سے شکست دیدی، ساؤتھ افریقہ کے اسکور 8 وکٹ پر 130 رنز کے جواب میں ہانگ کانگ 9 وکٹ پر 105 رنز بنا سکی،

ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، زمبابوے نے سری لنکا کو 9 وکٹ پر 138 رنز کا ہدف دیا

جسے فاتح ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے باآسانی حاصل کرلیا، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات نے کنیڈا کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی,

فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 186 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں کنیڈا 5 وکٹ پر 179 رنز پر ہمت ہار گئی، ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں امریکہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے چھ وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی ۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!