اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم اس بار آٹھ پوزیشن میں بھی نہیں آ سکا۔

کامن ویلتھ گیمز: جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور مقابلے کا اختتام 9 ویں پوزیشن پر کیا۔

فائنل میں ارشد ندیم کی دوسری کوشش 77.41 میٹر جبکہ تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی، تاہم وہ ابتدائی صف کے ایتھلیٹس کو چیلنج نہ کر سکے اور تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

دوسری جانب سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 4 کوششوں کے بعد پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ ان کی بہترین تھرو 89.75 میٹر رہی، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود رہے۔

مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل میں مجموعی طور پر 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جہاں ارشد ندیم اپنے گزشتہ طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے تھے، تاہم وہ اپنی بہترین کارکردگی دہرانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اس سے قبل کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ 7 ویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی، لیکن فیصلہ کن مقابلے میں وہ اپنی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری نہ لا سکے، جس کے باعث نمایاں پوزیشن حاصل کرنے سے محروم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!