
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
فواد عالم کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی ان کے ٹیم کے کام نہ ائی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسٹریلیا کی ٹیم ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
فاتح ٹیم کے اسٹیف نوٹلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ہمایوں فرحت اور کپتان عبدالزاق نے کیا،
گرین شرٹس نے مقررہ اوور میں 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم احمد 24، 24 رنز بناکر نمایاں بیٹر ریے، آسٹریلوی بولر مارک کلیری نے 22 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ۔۔۔۔
اسٹیو نوٹل 40 گیندوں پر 47 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دیگر نمایاں بیٹرز میں اسٹیفن پیلسن 42 جبکہ ناصر جلیل 25 رنز ناٹ آؤٹ رہے، فواد عالم نے 16 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کی.
ہمایوں فرحت 313 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، اور 23 چھکے لگا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کے فاسٹ بولر مارک کلیری 19 وکٹ حاصل کرکے بہترین بولر قرار پائے،
ویسٹ انڈیز کے اینٹونل ایٹول ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین وکٹ کیپر، ریسٹ آف دی ورلڈ کے ہرشد گھوٹکے بہترین فلڈر کا ایوارڈ لے اڑے۔
فائنل کے اختتام پر انٹرنیشنل ماسٹر کرکٹ اسٹریلنگ ہمان اور چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی فواد اعجاز خان نے انعامات تقسیم کئے.



