دیگر سپورٹس

13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 ء ; سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلزکا فائنل ٹیم ایف جی /آسیان نے جیت لیا

13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 ء ; سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلزکا فائنل ٹیم ایف جی /آسیان نے جیت لیا

لاہور ; جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام 13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 ء سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلزکا فائنل ٹیم ایف جی /آسیان نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج کیبلز /ایس کیو سی گولڈ کو 9.5-5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نیوایج کیبلز کے تعاون سے منعقدہ کور کمانڈر کپ کے مہمان خصوصی نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عامر اعظم تھے۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ(ر) اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد فیملیز سمیت موجود تھی۔

فائنل میچ کافی دلچسپ رہا جو ایف جی /آسیان کی ٹیم نے نیوایج کیبلز /ایس کیو سی گولڈ کو 9.5-5 گول سے ہرا کر جیت لیا۔ ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چھ اور ثاقب خان خاکوانی نے تین گول سکور کیے۔

ہارنے والی ٹیم نیوایج کیبلز /ایس کیو سی گولڈ کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ گول سکور کیے۔

اختتامی تقریب میں سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان راؤ(ر) نے ڈائریکٹر نیوایج کیبلز عدنان جلیل اعظم اور المان جلیل اعظم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولو کا ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!