کرکٹ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر صدر اوروزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

اسلام آباد ; صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی جیت مستقبل کے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

صدر مملکت نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انڈر 19 ٹیم آئندہ بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت پوری ٹیم منیجمنٹ کو بھی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!