
انڈر 19 ایشیا کپ :چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینے کااعلان
(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر چیمپئن بن گیا ۔



