پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے ، احترام کی علامت ہیں: ارسلان طارق

پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے ، احترام کی علامت ہیں: ارسلان طارق
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر انٹر نیشنل میڈلسٹ کھلاڑی ارسلان علی طارق ، سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل میڈلسٹ کھلاڑی عبداللہ مغل اور
خزانچی حمزہ ملک نے جنرل سیکرٹری پنجاب فسٹ بال ایسوسی ایشن خرم شہزاد سمیت کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔
پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر ارسلان علی طارق نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس محبت، اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے،
گزشتہ کچھ برسوں میں عالمی سطح پر مذہبی عدم برداشت کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ کی صورتحال کا سامنا رہا تاہم موجودہ دور میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے انسانی ہمدردی، محبت اور رواداری کے پیغام پر عمل کی ضرورت ہے،
کرسمس کے موقع پر ہم سب مل پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانے کا عہد کریں۔پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبداللہ مغل نے کہا کہ ہماری مسیحی برادری نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،
مذاہب اور ثقافتوں کا تنوع پاکستان کیلئے باعث استحکام ہے اور ہم ملک میں امن ،رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مسیحی برادری کی قابل ستائش خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے خزانچی حمزہ ملک نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم اور ان کا تحفظ کرتا ہے، پاکستان کے آئین میں بھی اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں،
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے،
تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سب مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔



