ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل سپورٹس کیلئے منتخب
کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 200 سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل سپورٹس کیلئے منتخب
کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 200 سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل سپورٹس کیلئے منتخب، وہ دبئی میں پہلی ورلڈ سپورٹس سمٹ کے انعقاد کے موقع پر اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔
پہلی دو روزہ عالمی سپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے دُنیا بھر سے سپورٹس شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی پاکستان کی واحد سپورٹس شخصیت کے طور پر سمٹ میں شریک ہوں گے، اس موقع پر ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل سپورٹس ایوارڈ سے نوازا جائے گا،
کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 2سو سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،
ان میں یو ایف سی کے سابق عالمی مکسڈ مارشل آرٹسٹ روس کے خبیب نورماگومیدوف، باکسنگ آئیکون مینی پیکیو، ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ، سرینا ولیمز،ثانیہ مرزا، امریکن فٹبال اسٹار ریگی بش، فٹ بال لیجنڈز رونالڈو نازاریو اور پاولو مالدینی بھی شامل ہیں۔
منصور بن محمد نے دبئی اسپورٹس کونسل کے بورڈ اجلاس کے دوران پہلے ورلڈ اسپورٹس سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
یہ سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں عالمی کھیلوں کے اسٹارز، رہنماؤں اور بین الاقوامی فیڈریشنز کے نمائندوں سمیت 1,500 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں کھیل اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں جدت اور تبدیلی کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا۔



