دیگر سپورٹس

علامہ اقبال پولو کپ ; ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے

علامہ اقبال پولو کپ ; ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے

ؑلاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے شروع ہوگیا ہے۔ پچھلے سال پولو کے مشہور کھلاڑی صوفی محمد حارث اللہ کو پیارے ہوگئے تھے۔

کئی بار نیشنل اوپن جیتنے والے صوفی محمد حارث 1965ء میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پولو کھیلتے رہے ہیں۔ بطور ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر انہوں نے پولو کو پاکستان میں پرموٹ اور سپورٹ بھی کیا۔

ان کے چھوٹے بھائی صوفی محمد عامر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے صوفی محمد ہارون بھی نیشنل اوپن جیت چکے ہیں۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے

جنہیں دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹر ی میجر عادل سلطان راؤ(ر)، ڈائریکٹر ماسٹر پینٹس صوفی محمد ہارون، پولو کے کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں پی بی پولو ٹیم نے ریجاس /شیخو کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔پی بی کی طرف سے بلال حئی نے چھ، سردار محسن عطا کھوسہ نے دوگول سکور کیے۔

ریجاس /شیخو کی طرف سے تمام چھ گول راجہ سمیع اللہ نے سکور کیے۔دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم بلوچستان کو 6-5 سے ہرا دیا۔

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم اور راجہ جلال ارسلان نے تین تین گول سکور کیے جبکہ بلوچستان کی طرف سے مارکوس ریولولا نے تمام پانچوں گول سکور کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!