
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا اور حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد بی سی بی آئی سی سی کو بھی معاملے سے آگاہ کرے گا۔
بی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کی درخواست کرے گا۔ بنگلا دیش کے ورلڈکپ میچز بھارت میں شیڈول ہیں، جن میں تین میچ کولکتہ اور ایک ممبئی میں ہونا ہے۔
بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ;
لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان ہوں گے۔ بنگلا دیش کے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بنگلا دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔



