کرکٹ

پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دمبولا میں کھیل جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 128 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی۔ پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 20 گیند پہلے حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر کوشل مشرا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ پاتھم نسانکا نے 12 رنز بنائے، کوشل مینڈس کے 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جینتھ لیانگے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ چیرتھ اسالنکا اور وندوہسارنگا کے 18،18 رنز اورکپتان داشن شنانکا نے ٹوٹل میں 12 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔انجری سے کم بیک کرنے والے شاداب خان کی 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں ۔محمد وسیم جونیئر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی شاندار ففٹی 36گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیلی۔صائم ایوب نے 24 اور کپتان سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے۔شاداب خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 27 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 11 جیتے ہیں۔

گزشتہ روز دمبولا میں پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کے سارے میچز سری لنکا میں کھیلیں گے جس سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!