کرکٹ

آر سی اے پشاور کے انتخابات مکمل، وصال محمد درانی صدر اور حنیف شاہ سیکرٹری منتخب

آر سی اے پشاور کے انتخابات مکمل، وصال محمد درانی صدر اور حنیف شاہ سیکرٹری منتخب

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیرِ انتظام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (RCA) پشاور کے انتخابات یکم اگست 2026 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے،

جن کے غیر سرکاری نتائج کے بعد الیکشن کمشنر پی سی بی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق وصال محمد درانی نے 8 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ بابر حیات خان کو 4 اور روزامین خان کو 3 ووٹ ملے۔

سیکرٹری کے عہدے پر حنیف شاہ نے تمام 15 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل محفوظ اللہ خان غیر حاضر رہے اور انہیں کوئی ووٹ نہ ملا۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں وصال محمد درانی کو صدر اور حنیف شاہ کو سیکرٹری، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور، باضابطہ طور پر تین سالہ مدت کے لیے منتخب قرار دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نومنتخب عہدیداران فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور تین دنوں کے اندر مطلوبہ تحریری یقین دہانی (Undertaking) جمع کرائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!