
منگو پیر اسٹار فٹبال کلب نے نمائشی میچ میں میزبان حسینی کلب کو 3-1 سے شکست دیدی
فاتح کپتان سیف اللہ نے دو گرل حسینی کا واحد گول یوشا اسکور کیا
5 سال بعد نیو کراچی کے قدیم حسینی فٹبال گراؤنڈ کی رونقیں بحال کھلاڑیوں کا جوش و خروش قبل دید تھا
مہمان خصوصی ولی محمد ملک پٹنی اور صدر مسلم کھتری انجمن محمد ایوب کھتری نے دیگر کمانوں کے ہمراہ انعامات تقسیم کئیے
حسینی فٹبال کلب نورانی عیدگاہ گراؤنڈ پر بہت جلد ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ صادق کھتری اور ولی محمد ملک پٹنی۔
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) میزبان حسینی فٹبال کلب سینٹرل اور منگو پیر اسٹار فٹال کلب کے درمیان کھیلا گیا نمائشی میچ منگو پیر اسٹار کلب نے3 -1 گول سے جیت لیا۔
نیو کراچی قدیم حسینی فٹبال کلب نورانی عیدگاہ گراؤنڈ سیکٹر الیون کی 5 سال کے رونقیں بحال شائقین فٹبال کی بڑی تعداد اور کھلاڑیوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا
اور مسلم کھتری اور پٹنی برادری اور نورانی اسپورٹس کمیٹی کو شاندار میچ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان سیف اللہ نے دو گول اسکور کئے, میزبان کلب کلب کا واحد گول یوشا نے اسکور کیا ۔
مہمان خصوصی صدر پٹنی جماعت ولی محمد ملک پٹنی نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نورانی عیدگاہ حسنی فٹبال گراؤنڈ نیو کراچی کا ایک فدیم گراؤنڈ ہے چیف آرگنائزر صادق کھتری کی سربراہی میں ماضی میں تواتر سے کی شاندار فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کئیے گئے ہیں
جبکہ کراچی کی نامور ٹیموں اور انٹر نیشنل کھلاڑی اس گراؤنڈ پر کھیلتے رہیں اور ان 5 سال کے بعد یہاں فٹبال کی رونقیں بحال ہونے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں
اس پر مسلم کھتری اور پٹنی برادری کے ساتھ نورانی اسپورٹس کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتا ہو۔ ہوں اور صادق کھتری اور اپنی جانب سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ بہت حسینی فٹبال گراث پر ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا،
منگو پیر اسٹار کے کپتان سیف اللہ نے حسنی کلب کے سیکریٹری حسن گھانچی اور نورانی اسپورٹس کمیٹی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں مدعو کیا اور یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا ،
تقریب سے میڈیا مینیجر محمد نظام نے بھی خطاب کیا ۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کے سیف اللہ کو ونر ٹرافی جبکہ حسینی فٹبال کلب کے کپتان شاہ خالد کو رنراپ ٹرافی پیش کی۔
سیف اللہ کو دو گول اور یوشا کو ایک گول کرنے پر ٹرافی دی گیئں۔ اس موقع پر صدر مسلم کھتری انجمن محمد ایوب کھتری, حاجی کھتری. نائیب صدر پٹنی جماعت محمد یعقوب ملک پٹنی۔ سکیرٹری حسنی کلب حسن گھانچی.
حنیف ہالا اور نورانی اسپورٹس کمیٹی کے سونو پٹنی. وقار منصوری۔ حافظ طاہر. شکیل مائیکل ۔ صدیق پٹنی اور دیگر علاقہ معززین بھی موجود تھے ۔ آخر میں انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سندھی اجرک کا تحفہ اور دیگر تحائف پیش کئیے گئے۔



