کرکٹ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 ; پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، حارث رؤف ٹیم سے باہر

پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے شرکت کی

اور ٹیم کے ناموں کے ساتھ ساتھ کپتان کے انتخاب کا بھی اعلان کیا۔ اس اسکواڈ کے لیے سلمان علی آغا کو پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کو شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، فارم اور فٹنس کے حوالے سے کیا گیا ہے تاکہ پاکستان مضبوط اسکواڈ کے ساتھ عالمی مقابلوں میں حصہ لے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے، جس میں پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا توازن قائم کیا گیا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کے امکانات بڑھ جائیں اور پاکستان عالمی سطح پر مضبوط نمائندگی کرے اور آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے تیاری کا آغاز ھو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!