کرکٹ

پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت: بھارت سے میچ نہ کھیلنے فیصلہ

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت: بھارت سے میچ نہ کھیلنے فیصلہ

پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا ہے،حکومت پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت ضرورکرے گی مگر بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا۔ مگر پاکستان ٹیم عالمی کپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

چیئرمین سی بی پی اور وزیراعظم کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا،

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دیدی ہے۔تاہم پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گا مگربھارت سے میچ نہیں کھیلےگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!