
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے بتایا کہ ڈیوڈ ویسا نے نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن وہ ہمیشہ لاہور قلندرز فیملی کا اہم حصہ رہیں گے۔
ڈیوڈ ویسا نے اس حوالے سے کہا کہ ” لاہور قلندرز کا حصہ بننا صرف کرکٹ نہیں، بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے۔ میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔”
قلندرز فرنچائز نے کہا کہ ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر اہم کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھاتے رہے۔



