PSL2026

پی ایس ایل 11: گلین میکسویل حیدرآباد کینگزمین کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 11: گلین میکسویل حیدرآباد کینگزمین کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے کرکٹ حلقوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے باضابطہ طور پر پی ایس ایل میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

ان کی شمولیت کو لیگ کی تاریخ کے اہم ترین سائننگز میں شمار کیا جا رہا ہے، کیونکہ میکسول اپنی دھواں دار بیٹنگ اور پارٹ ٹائم اسپن کے باعث عالمی سطح پر منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میکسول نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے فوراً بعد پی ایس ایل فرنچائز سے معاہدے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں اور حیدرآباد کنگز کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ پاکستانی شائقین کی جانب سے محبت اور پذیرائی ملی، جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق میکسول کی موجودگی نہ صرف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنائے گی بلکہ لیگ کی عالمی ساکھ میں بھی اضافہ کرے گی۔

پی ایس ایل گزشتہ چند برسوں میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اب ایک اور بڑا نام شامل ہونے سے اس کا معیار مزید بلند ہوگا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ میکسول جیسے تجربہ کار کھلاڑی کی موجودگی نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

حیدرآباد کنگز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ٹیم کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس اعلان کے بعد بے تاب دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر میکسول کی آمد کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل یہ سائننگ لیگ کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاکستان کی فرنچائز کرکٹ اب عالمی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے اور بڑے نام یہاں کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!