کرکٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ; ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی کامیابی

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی کامیابی

ایبٹ آباد نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ایبٹ آباد کو 204 رنز کے تعاقب میں آخری گیند پر سات رنز درکار ہونے کے بعد نو بال پر سنگل ہوا

خوشدل شاہ نے چھکا لگا کر میچ اپنے نام کر لیا، وہ 17 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ایبٹ آباد کی جانب سے کامران غلام نے پانچ چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے ناقابل شکست 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

کامران غلام اور خوشدل شاہ نے تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی دھواں دھار شراکت بھی قائم کی اس سے پہلے ایبٹ آباد کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 42 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 52 رنز بنائے

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ملتان ٹیم نے موہیر سعید اور محمد شہزاد کی تیز رفتار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے

بائیں ہاتھ کے بلے باز موہیر سعید نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں سے مزین 76 رنز کی اننگز کھیلی

وکٹ کیپر بیٹر بسم اللہ خان نے بھی چھ چوکے اور ایک چھکا رسید کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 45 رنز بنائے

محمد شہزاد نے 24 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 54 رنز پر ناقابل شکست رہے

ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان کی تین وکٹیں، شہاب خان اور رضا اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

دوسرے میچ میں کراچی بلوز نے یک طرفہ مقابلے میں سیالکوٹ کو 40 رنز سے شکست دی

سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا، کراچی بلوز احسان علی اور عثمان خان کی نصف سنچریوں کی بدولت 19 اعشاریہ دو اوورز میں 201 رنز پر آل آئوٹ ہوئی

کراچی بلوز کی جانب سے پلیئر آف دی میچ عثمان خان نے 39 گیندوں پر 81 رنز بنا کر اپنی دھاک بٹھائی

انہوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نو چوکے اور چار چھکے لگائے

اوپننگ بیٹر احسان علی نے پانچ چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے

آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے جہانداد خان اور عثمان خان کی 88 رنز کی شراکت نے کراچی بلوز کو اس وقت مشکل سے نکالا جب 106 رنز کے مجموعی سکور پر ان کے چھ کھلاڑیوں آئوٹ ہو چکے تھے

جہانداد نے اہم شراکت میں 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز کا اضافہ کیا

سیالکوٹ کی جانب سے فاسٹ بائولرز عبدالسبحان کی چار اور محمد علی کی دو وکٹیں

جواب میں سیالکوٹ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، کراچی بلوز نے صرف 79 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر کی دھواں دھار نصف سنچری بھی ان کے کام نہ آ سکی، انہوں نے 32 گیندوں پر چھ چوکے اور چار چھکے لگا کر 63 رنز بنائے

کراچی بلوز کی جانب سے فاسٹ بائولرز خلیل احمد اور شاہ نواز دھانی کی بالترتیب چار اور دو وکٹیں

لیفٹ آرم سپنر محمد طحہ نے اپنے چار اوورز میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جبکہ مہران ممتاز نے ایک وکٹ حاصل کی

سوموار کو ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کا مقابلہ بہاولپور اور فیصل آباد کا سامنا لاہور وائٹس سے ہوگا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!