
آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا ور افغانستان کے ابراہیم زردان کا تیسرا نمبر ہے۔
قومی ٹیم کے آلراؤنڈر سلمان علی آغا 9 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں، محمد رضوان 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، اوپننگ بیٹر فخر زمان 4 درجے تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے بولرز کی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو افغانستان کےراشد خان کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد 4 درجے تنزلی کے باعث 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 17 اور 19 نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے آلراؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا 1 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا 3 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے ترقی پاتے ہوئے 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔



