
پاک آرمی کے گلزار پہلوان رستمِ پاکستان بن گئے
فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
گوجرانوالہ اور پاکستان آرمی کے ہونہار پہلوان گلزار بٹ پہلوان عرف گلو بٹ پہلوان رستم پاکستان بن گئے ۔ گلزار بٹ پہلوان نے رستم پاکستان ٹائیٹل کے لئے فائنل دنگل میں محمد عدنان ٹائیراں والا کو شکست دے دی۔
رستمِ پاکستان ٹائیٹل کے لئے دنگل فیصیل آباد میں ہوا۔ پاکستان آرمی کے لئے کھیلنے والے گوجرانوالہ کے گلزار گلو بٹ پہلوان نے فائینل میں مقابل کو چاروں شانے چت کر دیا اور رستم پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔
یہ پاکستان میں کشتی کے روایتی کھیل میں سب سے بڑا اعزاز ہے۔ گلو بٹ پہلوان نے فائنل کشتی میں واپڈا کے محمد عدنان ٹائیراں والا پہلوان کو چت کیا ۔
اس موقع پر ونر کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔
فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے بھی ہوئے۔ شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام فائنل دنگل فیصل آباد کے نور پور میں کھیلا گیا۔ رستم پاکستان دنگل میں بیس سے زائد دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں آتی رہی۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال احمد بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار اولکھ، جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن انعام بٹ ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
رستم پاکستان دنگل ہر 2 سال بعد ہوتا ہے۔ اس دنگل میں شریک ہونے کے لئے گراس روٹ سطح سے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح کے دنگل ہوتے ہیں۔ تمام مراحل سے گزر کر بہترین پہلوان فائنل تک پہنچتے ہیں۔



