Games

خیبرپختونخوا میں مینارٹی سپورٹس گالا اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا

خیبرپختونخوا میں مینارٹی سپورٹس گالا اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے کھلاڑیوں کے لیے اسپورٹس گالا اپریل کے دوسرے ہفتے سے پشاور میں شروع ہوگا،

جس میں کرکٹ اور فٹبال کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ایونٹ میں صوبہ بھر سے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر انصاف مینارٹی ونگ وزیرزادہ، سابق ایم پی اے و سیکرٹری انصاف مینارٹی ونگ راوی کمار اور سینئر نائب صدر وقاص کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گالا اقلیتی برادری کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور مشیر برائے کھیل تاج محمد ترنداور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معاونت سے اس ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق تمام طبقات کو مساوی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رہنماوں کے مطابق اسپورٹس گالا میں ملاکنڈ، ہزارہ، ساو ¿تھ اور پشاور ریجنز کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے سفری اخراجات (ٹی اے/ڈی اے) اور رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں کرکٹ اور فٹبال شامل ہیں، جبکہ آئندہ مراحل میں دیگر کھیلوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع مل سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!