رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنیوالے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے
روسو نے 99 میچز میں مجموعی طور پر 2366 رنز اسکور کیے جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں

رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنیوالے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے
روسو نے 99 میچز میں مجموعی طور پر 2366 رنز اسکور کیے
جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے
رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں میں عماد وسیم، بابر اعظم اور فخر زمان کے بعد 100 میچز مکمل کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے کھلاڑی بن گئے
میچ سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر نے رائلے روسو کو مبارک باد دی اور گلیڈی ایٹرز کا اعزازی ہیلمٹ پیش کیا
سائوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے رائلے راسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 2017 سے لگاتار کھیل رہے ہیں
رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں چھ سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چار سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں
رائلے روسو 11 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی بدولت 2366 رنز کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں
ان کو غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے



