Gamesدیگر سپورٹس

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور (سجال) کے انتخابات مکمل، عقیل احمد بلامقابلہ صدر منتخب

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور (سجال) کے انتخابات مکمل، عقیل احمد بلامقابلہ صدر منتخب

لاہور: سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور (سجال) کے انتخابات آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے، جن میں تمام مراحل شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیے گئے۔

انتخابی عمل کی نگرانی سینئر جرنلسٹس سرفراز احمد، فرخ عطاء بٹ، رفیق خان، سہیل علی، شاہد شیخ اور زاہد مقصود پر مشتمل الیکشن کمیشن نے کی، جنہوں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے انتخابی عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

انتخابی نتائج کے مطابق محمد یعقوب بلامقابلہ چیئرمین، عقیل احمد صدر، یوسف انجم سیکرٹری اور افضل افتخار خازن منتخب ہو گئے، جو آئندہ دو سال کے لیے سجال لاہور کی قیادت کریں گے۔

نو منتخب عہدیداران نے اس موقع پر معزز ووٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی ترقی، صحافتی اقدار کے فروغ اور کھیلوں کی مثبت کوریج کے لیے اپنی خدمات مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سجال لاہور کی نئی قیادت ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کھیلوں کی ترویج میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

خواجہ ندیم احمد کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اور سجال لاہور کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!