ہاکی

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان

 ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن (AHF) نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول A میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان۔پول B: پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین۔

گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ پاکستان بمقابلہ چین — 30 مئی (صبح 11:00 بجے)، دوسرا میچ: پاکستان بمقابلہ ملائیشیا — 31 مئی (دوپہر 3:00 بجے)، تیسرا میچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش — 3 جون (دوپہر 3:00 بجے) کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ; 
شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے میچز یکم جون تک جاری رہیں گے، جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز کا مرحلہ شروع ہوگا۔5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 جون کو منعقد ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر سے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جبکہ یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے باصلاحیت انڈر 18 کھلاڑی سامنے آئے۔

ایونٹ خطے میں جونیئر سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!