PSL2026

پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور: پی ایس ایل11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اُٹھے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی اختتامی تقریب نے پی ایس ایل 11 کو یادگار بنا دیا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی۔

سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔

جس کے بعد ملک کے معروف گلوکاروں نے تقریب کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا۔ گلوکار علی عظمت نے ملی نغمہ پیش کیا۔ جسے شائقین نے سراہا۔ جس کے بعد گلوکار عارف لوہار نے اسٹیج پر آکر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

عاطف اسلم، آئمہ بیگ، اور صابری سسٹرز نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پرجوش انداز میں اپنی پرفارمنس دکھائی۔ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!